سرخ مرچ، نمک : حسب ضرورت
ہرا دھنیا: آدھی گٹھی
ترکیب
اناردانہ دھو کر صاف کر لیں اور سل پر باریک پیس لیں۔ جب خوب باریک ہو جائے تو اس میں نمک، سرخ مرچ ملا کر پیس لیں، پھر دھنیا دھو کر صاف کر کے کاٹ کر اس میں ڈال دیں اور پودینہ کے پتے بھی ڈال دیں۔ سب کو ملا کر خوب پیس کر اتار لیں۔ تھوڑا پانی ملا کر چٹنی کی شکل ٹھیک کر لیں اور کھانے کے ساتھ یا چائے کے وقت پکوڑوں کے ساتھ پیش کریں۔ رمضان کے دنوں میں افطاری کا مزہ دوبالا کرنے کے لئے کافی ہے۔