کانپور(نامہ نگار)ریاستی حکومت کے وزیرمملکت کی بہوکی مشتبہ حالات میں موت ہوگئی۔اس کی لاش پھندے سے لٹکتی ہوئی ملی۔ اہل خانہ اسے خود کشی بتارہے ہیں جب کہ لڑکی کے والدین کا کہنا ہے کہ قتل کرنے کے بعد لاش کو لٹکادیا گیا تھا۔ متوفی کی بھائی کی تحریرپر نوبستہ تھانے میںقتل کا مقدمہ درج کرادیا گیا۔پولیس معاملے کو مشتبہ مانتے ہوئے تمام پہلوں پر توجہ دیتے ہوئے تفتیش کررہی ہے متوفیہ کی لاش کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔موصولاخبر کے مطابق نوبستہ تھانہ علاقہ میں یشودہ نگر کے اوبلاک کے باشندے وزیرمملکت آتم پرکاش شکلا کابیٹا ندھیش شکلا کی ٹرانسپورٹ کمپنی ہے۔اس کی شادی ۱۷؍سال قبل فروخ آبادکی انیتا سے ہوئی تھی۔گزشتہ شب انیتاکی مشتبہ حالات میں موت ہوگئی۔اس واقعہ کا علم ہونے کے بعد وزیر مملکت نے پولیس کو اطلاع دی موقع پر پہنچ کر پولیس نے انیتا کی لاش کو نیچے اتارااورابتدائی تفتیش شروع کردی۔خودکشی کے بارے میں کوئی بات نہ ملنے کے سبب پولیس نے انیتاکی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا اورانیتاکے والدین کو اطلاع دی۔متوفی کے بھائی کملیش نے اپنے بہنوئی ک
ے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرانے کیلئے نوبستہ تھانے میں تحریر دے دی ہے۔ پولیس نے اس کی تحریرپر قتل کا مقدمہ درج کردیا ہے اس واقعہ کے سلسلے میں وزیرمملکت نے بتایا کہ ان کی بہوبیٹے پر بلا وجہ شک کیا کرتی تھی اسی کی وجہ سے دونوں کے درمیان تنازعہ ہوتارہتاتھا جمعرات کوبھی دونوں کے درمیان تنازعہ ہوگیاتھا جس کے بعد انیتانے خود کشی کرلی ۔ ایس او ارون کمار مشر انے بتایا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں پھانسی کی تصدیق ہوگئی ہے فی الحال معاملے کی تحقیقات ہورہی ہے۔