کانپور(نامہ نگار)کلیان پور علاقہ میں ر ہنے والی ایک خاتون نے تین نوجوانوں پر پستول دکھاکر آبروریزی کرنے کا الزام عائد کیا۔خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ نوجوان آبروریزی کے بعد اس کی سونے کی زنجیر لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس معاملے کو مشتبہ سمجھ رہی ہے کیون کہ خاتون نے جن نوجوانوں پر آبروریزکا الزام عائد کیاہے ان میں سے ایک نوجوان کی بہن نے خاتون کے شوہر پر اپنی بیٹی کی آبروریزی کرنے کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کلیان پور کے شیوپوری علاقہ میں رہنے والی خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ کل شام وہ گھر میں تنہا تھی اسی دوران سید نگرکا باشندہ جلال الدین اپنے دوساتھیوں کے ساتھ گھر میںگھس گیا اوراسے گالی دینے لگا۔بعد میں اس نے ریوالور دکھا کر اس کی آبروریزی کی اورفرار ہوتے وقت اس کی گلے سے سونے کی زنجیر بھی لوٹ لی۔ خاتون نے پڑوسی کی مدد سے پولیس کو اطلاع دی۔ موقع پر پہنچ کرپولیس نے معاملے کی تفتیش کی ۔پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمین کوتلاش کرناشروع کردیا۔لیکن پولیس کو یہ واقعہ مشتبہ لگ رہاہے کیوں کہ ملزم جلال الدین کی بہن نے چھ مئی کو آبروریزی کی شکار خاتون کے شوہر پراپنی بیٹی کی آبروریزی کرنے کاالزام
عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کرایاتھا۔