لکھنؤ۔ (بیورو)۔ چیف سکریٹری جاوید عثمانی نے سبھی پرنسپل سکریٹری اور سکریٹریز کو ہدایت دی ہے کہ پارلیمانی انتخابات ختم ہوتے ہی ترقیاتی ایجنڈا کے تحت محکمہ وار منتخب محکموں پر کارروائی یقینی بناتے ہوئے کاموں کی رفتار میں تیزی لانے کی ہدایت دی۔
انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کیلئے ترقیاتی ایجنڈا کے تحت منتخب محکموں کے اہم کاموں کی نشاندہی کر کے آخری شکل دے دی گئی ہے۔ اب متعلقہ محکمہ کے سربراہوں کو مقررہ ٹائم ٹیبل کے مطابق کام کی رفتار سے واقف کرانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی ایجنڈا کے تحت منتخب کاموں میں کسی بھی سطح پر لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ۱۹؍مئی سے ۳۱؍مئی تک محکمہ وار کاموں کی صورتحال کے جائزے کیلئے تاریخ اور وقت مقرر کردیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ۱۹؍مئی کو پنچایتی راج محکمہ کے پسماندہ علاقہ عطیہ فنڈ وی آر جی ایف طبی تعلیم محکمہ کے میڈیکل یونیورسٹی گریٹر نوئیڈا اطفال اسپتال میڈیکل کالجوں کی جدید کاری اور شتابدی اسپتال فیز-۲ کا جائزہ لیا جائے گا۔ اکیس مئی کو محکمہ ماہی پروری کے کام دھینو ڈیری ککٹ ترقیات پالیسی اور سماجوادی پنشن اسکیم اور دیہی ترقیات کے تحت پینے کے پانی ، مرمت پالیسی اور دیہی پینے کے پانی سے متعلق کام کرنے والی تنظیم کا جائزہ لیا جائے گا۔ ۲۲
؍مئی کو محکمہ صنعت کے تحت میگا پروجیکٹ، دیہی ترقیات محکمہ کے تحت دیہی شاہراہ مرمت فنڈ پروجیکٹ اور شہری ترقیات کے تحت اربن ٹرانسپورٹ کے کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ ۲۳؍مئی کو محکمہ سیاحت کے تحت کشی نگر ہوائی اڈہ تاج گنج پروجیکٹ آگرہ ہوائی اڈہ ایئر لائنس محکمہ ثقافت کے تحت چھتر منزل پروجیکٹ اور محکمہ تعمیرات عامہ کے تحت عمارتوں کی تعمیر کیلئے پرائس کنٹریکٹ سیل کا جائزہ لیا جائے گا۔
چیف سکریٹری نے بتایا کہ ۲۶؍مئی کو ہاؤسنگ ترقیات کے تحت غازی آباد پیری فیرل روڈ جے پی سینٹر انر رنگ روڈ آگرہ،محکمہ سماجی بہبود کے تحت وظیفہ پنشن کمپیٹرائزیشن کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ ۲۸؍مئی کو پروفیشنل تعلیم محکمہ کے تحت آئی ٹی آئی کی توسیع اور خالی عہدوں پر تعیناتی و تقرری کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ ۲۹؍مئی کو اسٹامپ اور رجسٹریشن محکمہ کے تحت ای اسٹامپنگ کمپیوٹر اسکیننگ اور کمپیوٹرائزیشن اعلیٰ تعلیم اور تکنیکی تعلیم کا جائزہ لیا جائے گا ۔
اسی طرح ۳۰؍مئی کو روڈویز محکمہ کے تحت ڈرائیونگ لائسنس اور آر سی کمپیوٹرائزیشن و بس اسٹیشنوں کا ٹی پی پی کے تحت رابطہ شاہراہوں ، فور لین، نامکمل پلوں اور سڑک کے کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ ۳۱؍مئی کو لوہیا گاؤں ترقیات اسکیم اور ریونیو محکمہ کے تحت زرعی حادثہ بیمہ اسکیم کے کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔