ویسٹ انڈیز ٹیم کی کپتانی کرنا فخر کی بات:رامدین
کنگسٹن۔ویسٹ انڈیز ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹائے جانے کے کچھ ہی گھنٹے کے اندر اندر آل راؤنڈر ڈیرن سیمی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لیا ہے۔ ان کی جگہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ ( ڈبلیو آئی سی بی ) نے وکٹ کیپر دنیش رام دین کو نیا کپتان بنایا ہے۔ ڈبلیو آئی سی بی نے ایک بیان میں بتای ڈیرن سیمی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کے اپنے فیصلے کے بارے میں بورڈ کو بتا دیا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا ہے کہ وہ ٹوئنٹی 20 اور ون ڈے فارمیٹ میں انتخاب کے لئے دستیاب رہیں گے ۔اس وقتہندوستان میں آئی پی ایل کھیل رہے 30 سالہ سیمی ویسٹ انڈیز ٹوئنٹی 20 ٹیم کے کپتان بنے رہیں گے۔ ساتھ ہی وہ ون ڈے کرکٹ بھی کھیلتے رہیں گے۔ سیمی نے ویسٹ انڈیز کے لئے 38 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جس میں سے 30 میں انہوں نے کپتانی کی ہے۔ وہ اکتوبر 2010 سے مئی 2014 تک ویسٹ انڈیز کی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان رہے۔ تاہم ناقدین بھی سینٹ لوسیا کے اس کھلاڑی کی کپتانی کے مرید رہے ہیں لیکن بلے باز اور گیند باز کے طور پر ان کی کارکردگی پر ہمیشہ سوال اٹھتے رہے ہیں۔ واحد سنچری کے ساتھ ان کی بلے بازی اوسط 21۔ 68 ہے۔ گیند بازی میں انہوں نے 35۔ 79 کی اوسط سے 84 وکٹ لئے ہیں۔ رامدین کیلئے پہلاچیلنج نیوزی لینڈ کے خلاف آٹھ جون سے ہونے والی گھریلوسیریز ہوگا۔رامدین نے ویسٹ انڈیز کے لئے 56 ٹیسٹ۔ 109 ون ڈے اور46 ٹوئنٹی ۔ 20بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 2235 رنزبنانے کے علاوہ وکٹ کے پیچھے 161 شکار کئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کنگسٹن میں آٹھ سے12 جون ،دوسرا ٹیسٹ پورٹ آف اسپین میں 16 سے 20 جون اور تیسرا ٹیسٹ پرووڈنس میں 26 سے 30 جون تک کھیلا جائے گا۔ را دین نے کہامیرے لئے ویسٹ انڈیز کی کپتانی کرنا فخر کی بات ہے اور اس ذمہ داری سے مجھے کچھ کوشش کرنے کی ترغیب ملے گی ۔انہوں نے کہامیں اپنے اس نئے کردار کے لئے سیمی سے بھی تجاویز لوں گا جو بہترین کرکٹر ہونے کے ساتھ۔ ۔ ساتھ شائستہ انسان بھی ہیں۔ان کی کپتانی میں ٹیم نے کئی میچ جیتے اور انہوں نے پورے تن من دھن سے اپنا کام کیا ۔رامدین نے کہا میں بہت ٹھنڈے دماغ والا آدمی ہوں اور اسے کپتانی میں بھی نافذ کروں گا۔ میں اسے ایک جیتنے والی ٹیم بناناچاہتا ہوں جس پر ویسٹ انڈیز کے لوگ فخر محسوس کر سکیں ۔