گورکھپور (نامہ نگار)گول گھر چیتنا تراہے پر عام آدمی پارٹی کے ایک جلسہ میں صدر نشست کے امیدوار پروفیسر رادھے موہن نے عوام سے اپیل کی کہ ۱۲مئی کو ہونے والے الیکشن میں وہ ووٹ دینے میں دانشمندی کا مظاہرہ کریں ۔ ایسا نہ ہوکہ بعد میں انہیں افسوس کرنا پڑے۔ اس موقع پر اجے ترپاٹھی،بدعنوانی خاتمہ یونین کے گریش چندر دیویدی نے کہا کہ تمام مسائل کی جڑ بدعنوانی ہے۔بچے کی ولادت سے لے کر موت تک کے ہر مسئلہ میں بدعنوانی اپنے عروج پر ہے۔جس سے نجات دلانے کے لئے عام آدمی پارٹی ہی سرگرم ہے۔جلسہ میں ۹مئی کو ہوئے ایک جلسہ کے سلسلہ میں پارٹی کارکنان پر درج مقدمات کی مذمت کی گئی۔جلسہ میں جناردن سنگھ کیلاش پال اور دواکر کے علاوہ سوتراترپاٹھی سمیت دیگر کارکنان موجودتھے۔