لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ پارہ علاقہ میں کسان بابو لال کے قتل کے معاملہ میں پولیس نے نامزد اس کے بھائی کے دو بیٹوں کو اتوار کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ اس معاملہ میں ابھی تین نامزد ملزمین فرار ہیں۔ ایس او پارہ اشوک یادو نے بتایا کہ اتوار کی دوپہر ایم ایم لان کے پاس سے بابو لال کے قتل کے معاملہ میں نامزد اس کے بھتیجے ستیندر اور راجندر کو گرفتارکر لیا گیا۔ بابو لال کے قتل معاملہ میں ابھی اس کا بھائی منی لال، بیٹا انوپ اور داماد فرار ہیں اور پولیس ان کی تلاش میں مصروف ہے۔
واضح ہو کہ گزشتہ جمعہ کو سروسا گاؤں کے رہنے والے کسان بابو لال کا پڑوس میں رہنے والے بھائی منا لال سے نالی کے سلسلہ میں تنازعہ ہو گیا تھا۔ اس پر منی لال اس کے بیٹوں اور داماد نے بابو لال اور اس کے کنبہ پر حملہ کر دیا تھا۔ حملہ میں بابو لال ، اس کی اہلیہ دروپدی، بیٹا ونود کمار اس کی اہلیہ وملا بری طرح زخمی ہوئے تھے۔ٹراما سینٹر میں علاج کے دوران بابو لال کی موت ہو گئی تھی۔ پولیس نے تمام ملزمین کے خلاف غیر ارادی طور پر قتل کی رپورٹ درج کر لی۔