، جن کا پہلے نام راجکمار یادو تھا ، کے لئے اس دن خوشی کا ٹھکانا نہ رہا جب انہیں فلم ’شاہد ‘کے لئے بہترین اداکار کے ایوارڈ کے لئے نامزد کیا گیا ۔ آج کل وہ فلم ’ ڈالی کی ڈولی ‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔ گزشتہ سال منظرعام پر آئی ہنسل مہتا کے ڈائریکشن میں بنی فلم ’شاہد‘ کے لئے اس سال بہترین ڈائریکٹر اور بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا ہے ۔ انوراگ کشیپ اور یو ٹی وی کے ذریعے بنائی گئی فلم ’شاہد‘ سماجی کارکن شاہد اعظمی کی زندگی پرمبنی ہے ۔ اس فلم کو نہ صرف اپنے ملک میں بلکہ غیر ملکوں میں بھی پسند کیا گیا ۔ فلم کی اسی کامیابی کو دیکھتے ہوئے راجکمار راؤ اور ہنسل مہتا نے پھر ساتھ کام کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ ہنسل مہتا کے ساتھ راجکمار راؤ کی اگلی فلم ’ سٹی لائٹس ‘ بھی جلد ریلیز ہونے والی ہے ۔