بنگلور ۔ مضبوط پوزیشن میں پہنچ کر پچھلا میچ ہارنے والی رائل چیلنجرزبنگلورآج آئی پی ایل کے میچ میں دہلی ڈیر ڈیولس سے بھڑیگی تو اس کا ارادہ جیت کی راہ پر لوٹنے کا ہوگا ۔اسٹیون اسمتھ 21 گیند میں 48 رن اور جیمزفاکنر 17 گیند میں 41 رن کی زبردست بلے بازی کے دم پر راجستھان رائلز نے گزشتہ میچ میں بنگلور کو شکست دی۔ دوسری جانب دہلی ڈیر ڈیولس کو آخری میچ میں کولکاتا نائٹ رائڈرس سے شکست جھیلنی پڑی ۔وراٹ کوہلی کی قیادت والی بنگلور ٹیم ستاروں سے آراستہ ہونے کے باوجود توقعات پر کھری نہیں اتر سکی ہے ۔نو میچوں میں سے چھ ہار کر ٹیم چھٹے نمبر پر ہے ۔ دوسری جانب دہلی آٹھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں دو جیت اور سات شکست کے بعد آٹھویں نمبر پر ہے ۔ راجستھان کے خلاف 38 گیند میں 83 رن بنا کر فارم میں واپس آئے یوراج سنگھ ٹیم مالک وجے مالیا کے بھروسے پر پھر پورے اترنا چاہیں گے جنہوں نے اسے 14 کروڑ روپے میں خریدا تھا ۔ اس سیشن میں بنگلور کے خراب کارکردگی کی وجہ کرس گیل اور وراٹ کوہلی کا فارم میں نہیں ہونا ہے ۔ابھی تک اپنی شہرت کے مطابق نہیں کھیل سکے گیل آخری پانچ می
چوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں ۔ابھی تک بنگلور کے لئے اے بی ڈی ولئرس ہی مسلسل اچھا کھیل سکے ہیں جنہوں نے کنگس الیون پنجاب کے خلاف 53 اور راجستھان کے خلاف 58 رن بنائے۔آسی بی کیگیند بازی ورن آرون 12 وکٹ، مائیکل اسٹارک 11 وکٹ اور لیگ اسپنر یجویندر چہل 11 وکٹ کی موجودگی میں متوازن لگ رہی ہے ۔ چہل اس آئی پی ایل کی تلاش رہے ہیں ۔ انہوں نے حیدرآباد کے خلاف میچ کو چھوڑ کر چہل نے ہر میچ میں وکٹ لئے ہیں ۔مسلسل چار شکست کے بعد دہلی کے پاس باقی پانچ میچوں میں ساکھ بچانے کے لئے کھیلے گی ۔دہلی کے پلے آف کیلئے کوالیفائی کرنے کی امیدوں پر پانی پھر گیا جب سنراجرس حیدرآباد نے ڈک ورتھ لوئیس نظام کے بنیاد پر اسے آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔دہلی کے بلے باز ٹورنامنٹ میں مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے ہیں جبکہ بولنگ میں محمدسمیع، وین پرنیل ، سدھارتھ کول اور شہباز ندیم بھی متاثر نہیں کر پائے ۔ کپتان کیون پیٹرسن کے خراب فارم نے دہلی کی مشکلات بڑھا دی ۔ پیٹرسن چھ اننگز میں صرف 97 رنز بنا سکے ہیں ۔