نگلور۔ رائل چیلنجرز بنگلور پلے آف کی دوڑ سے باہر ہونے کے دہانے پر ہے ، لیکن ٹیم کے بلے باز یوراج سنگھ نے آج کہا کہ ان کی ٹیم کے پاس سب سے اوپر کی چار میں پہنچنے کے لئے ذرا سا بھی موقع رکھنے کے پیش نظر بچے ہوئے پانچ میچوں میں مثبت کرکٹ کھیلنے کے علاوہ کوئی متبادل نہیں بچا ہے ۔انہوں نے یہاں صحافیوں سے کہا ہمارے پاس کوئی متبادل نہیں ہے ۔اگلے چار سے پانچ میچ ہمارے لئے بہت مشکل ہوں گے ۔ ہمیں میدان پر جا کر مثبت اور بہترین کھیلنا ہوگا ۔یوراج نے گزشتہ رات راجستھان رائلس کے خلاف 38 گیند میں 83 رن کی شاندار اننگز کھیلی ، انہوں نے کہا کہ بنگلور کے پاس باقی میچوں کے بارے میں فکر کئے بغیر جیت درج کرنے کے قوت ہے ۔انہوں نے کہا ہمیں لگتا ہے کہ ہم میں جیتنے کی صلاحیت ہے ، لیکن ہم ایک بار میں چار یا پانچ میچوں کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں بلکہ ہم ایک ایک میچ پر ہی توجہ لگائیں گے ۔یوراج نے امید ظاہر کی کہ رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم گھریلو میدان پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ۔ یوراج نے کہا ہم تمام آئی پی ایل کے میچوں کے بارے میں واقف ہیں ،
آپ کے پاس اس میں زیادہ وقت نہیں ہوتا ۔ اگر آپ سفر کر رہے ہوتے ہو تو تھکاوٹ سے ابرنا مشکل ہوتا ہے ۔اچھی بات ہے کہ ہم گھریلو میدان پر کھیل رہے ہیں اس لئے توقع ہے کہ ہم بہتر کریں گے ۔ جیت کی صورت حال کے بعد راجستھان رائلس سے میچ گنوانے کے بارے میں پوچھنے پر یوراج نے کہا کہ ان کے گیند بازوں نے آخری اووروں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا اور آخری چار اوور میں 65 رن کے قریب لٹا دیا ۔یوراج نے کہا ہم ہارے کیونکہ ہم نے 24 گیند میں 65 رن دے دئے ۔ اس کے علاوہ ہم نے آخری اووروں میں اچھی گیند بازی نہیں کی ۔ ہم نے گینداچھی طرح نہیں پھینکے ۔ فاکنر اور اسمتھ بہت خطرناک کھلاڑی ہیں ۔یہ گیند کو باؤنڈری لائن سے باہر لے گئے ۔اس لئے یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ ہم ایک بھی اچھا اوور نہیں پھینک سکے۔