عموماً عورتوںکا مانناہوتا ہے کہ مہنگے بیوٹی پروڈکٹس کے استعمال اور بار بار بیوٹی پارلر جانے سے جلد کو جواں صاف اور خوبصورت بنایا جاسکتا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اگر گھر پر ہی کچھ قدرتی چیزوں اور صحیح طریقوں کا استعمال کای جائے تو آپ کھلی کھلی جلد پاسکتی ہیں اس سے ایک تو آپ کا مہینے کا بجٹ نہیں گڑبڑاتا ہے اور کوئی سائڈ افیکٹ بھی نہیں ہوتا ہے اس کے لئے یہ نسخے آزمائیں۔
جلد کو نرم اور خوبصورت بنانے کیلئے ویجی ٹیبل آئل میں نمک ملائیں اور اسے اچھی طرح پھینٹ کر پیسٹ بنالیں۔ تیار ہوئے پیسٹ کو جلد پر آہستہ آہستہ ملیں اس سے نمک جلد سے ڈیڈ سیلز کو ہٹادیتا ہے اور آئل کو جلد کو نرم بناتا ہے۔
جلد کے سوراخوں کو کھولنے اور مہانسوں سے نجات پان
ے کیلئے ایک چمچہ ٹوتھ پیسٹ کو نکال کر اس میں تین چار چمچہ پانی ملائیں اس کے بعد اس کو اچھی طرح ملالیں تیار ہوئے لکوڈ کو چہرے پر لگائیں لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ آنکھوں پر نہ لگنے پائے جب یہ لکوڈ سوکھ جائے تو چہرے کو صاف پانی سے دھودیں۔اگر چہرے پر کوئی داغ دھبا نشان ہے اور آپ اس سے نجات پانا چاہتی ہیں تو اس کے لئے سب سے بہتر نسخہ ہے کہ کروسین کی دو گولیاں لیکر دو چمچہ پانی میں انہیں گھول لیں اس کے بعد اس گھول کو داغ ،دھبوں والی جگہ پر لگائیں ،رات کو سوتے وقت اسے لگائیں اورصبح اٹھ کر ٹھنڈے پانی سے دھودیں اس نسخے کو استعمال کرنے سے پہلے یہ جان لیں کہ آپ کو کروسین سے کوء ایلرجی تو نہیں ہے۔جلد مین کساؤلا لانے کیلئے دو کپ پانی میں تین چار گاجر ڈال کر ابالیں پھر اس میں پانی میں دو چمچہ شہد ملائیں جب پانی ہلکا گنگنا رہ جائے ت اسے چہرے پر ملیں ، تقریباً پندرہ سے بیس منٹ تک چہرے پر پانی لگارہنے کے بعد صاف پانی سے دھودیں اس سے چہرے میں نئی چمک کا احساس ہوگا۔
جلد کو نرم اور صحت مند بنانے کیلئے آدھا کپ پانی میں نیبو کا جوس ،زیتون کا تیل اور ایک انڈے کی زردی ملاکر اچھی طرح پھینٹ لیں اسے چہرے پر لگاکر دس منٹ تک سوکھنے دیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھولیں ، اس سے آپ کے چہرے پر ایک نئی رونق آجائے گی اور جلد پہلے سے زیادہ نرم ہوجائے گا، اگر آپ کے چہرے کی جلد کچھ زیادہ ہی آئلی ہو تو ٹوتھ پیسٹ کو نکال کر چہرے پر کریم کی طرح لگائیں ٹوتھ پیسٹ جب پوری طرح سے سوکھ جائے تو گنگنے پانی سے چہرہ دھولیں یہ نسخہ کسی پارٹی یا شادی میں جانے سے دس منٹ پہلے آزمائیں اور پھر اس کا اثر محسوس کریں۔عام طور پر عورتیں بغیر میک اپ ہٹائے ہی سو جاتی ہیں جو کہ جلد کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے اس کیلئے ٹشو پیپر پر بے بے آئل لگا کر آہستہ آہستہ چہرہ پونچھیں ۔ اس سے سارا میک اپ بھی صاف ہوجاتا ہہے اور جلد بھی نرم بنی رہتی ہے ۔
اگر آپ کا چہرہ بے حد روکھا ہو تو اسے خوبصورت بنانے کیلئے میک اپ کے بعد چہرے پر نئی رونق آجائے گی۔ کیل، مہانسے، اور دانے وغیرہ کی وقت ہونے پر چندن کے پاؤڈر میں گلاب جل ملاکر پیسٹ بنالیں اس میں نیبو کا جوس ملاکر چہرے پر لگائیں جب پیسٹ سوکھ جائے تو ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھولیں ہفتے میں دوبار اس پیسٹ کا استعمال کرنے سے کیل مہانسے کافی حد تک کم ہوجاتے ہیں۔
پلکیں چہرے کا سب سے نازک حصہ ہوتی ہیں ، ان سے میک اپ ہٹانے کیلے روئی کو گلاب جل میں بھگوکر پلکوں کو صاف کریںاس سے میک اپ صاف ہوتا ہے ساتھ ہی آنکھوں کی تھکن کم ہوتی ہے۔