نئی دہلی (بھاشا)مائیکرو سافٹ نے آج اپنا پہلا دوہرے سم والا لیومیا اسمارٹ فون پیش کیا ہے جس کی قیمت ۱۱۵۰۰روپئے ہے۔ مائیکرو سافٹ ڈیوائسز کا یہ اسمارٹ فون موٹو جی، ایچ ٹی سی ڈیزائر اور سیمسنگ ڈیواوز کے ساتھ مقابلہ کرے گا۔ واضح رہے کہ مائیکرو سافٹ نے گذشتہ مہینے نوکیا کا ہینڈ سیٹ کاروبار ۲ء۷ارب ڈالر میں خرید لیا۔ سنگل سم والا لیومیا ۱۰۵۰۰روپئے میں دستیاب ہوگا۔