نئی دہلی: ہندوستانی الیکشن کمیشن نے کانگریس کے رہنما راہول گاندھی کو مظفرنگر میں آئی ایس آئی کے کردار پرتقریر کرنے کی وجہ سے نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے چھور اور اندور میں انتخابی مہم کے دوران تقاریر میں مظفرنگرفسادات کے متاثرین سے آئی ایس آئی کے رابطوں کا الزام لگایا تھا۔ راہول کا یہ بھی کہنا تھا کہ بی جے پی نفرت کی سیاست کرتی ہے۔ الیکشن کمیشن نے الیکٹرول افسر کی رپورٹ پر راہول گاندھی کو 4 نومبر کو طلب کرلیا ہے۔ الیکشن کمیشن ان سے بیانات پر وضاحت طلب کرے گا۔