بارہ بنکی(نامہ نگار)بی جے پی اورنریندرمودی بھی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے سبب پارلیمانی انتخاب کے آخری مرحلے میں دوسری پارٹیوں کے لوگ بی جے پی کی طرف نظریں جمائے ہیں۔بی جے پی میں سیکڑوں نوجوانوں نے عآم آدمی پارٹی چھوڑ کر رکنیت قبول کی ہے۔بی جے پی کسان مورچہ کے ریاستی نائب صدر سدھیر کمار سندھونگرپالیکاپریشد کے چیئر مین رنجیت بہادرشریواستوا کے سامنے عآپ کے سرگرم کارکنوں نے ونیت رستوگی کی قیادت میں ایک پروگرام کے دوران بی جے پی کی ابتدائی رکنیت قبول کی۔پروگرام میں تقریرکرتے ہوئے سدھیر کمار سدھو نے کہا کہ بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو عزت عطا کی جائے گی اوراس سے پارٹی کوایک نئی طاقت ملے گی۔انھوں نے کہا کہ نوجوان رائے دہندہ ملک میں نئی حکومت بنانے میں اہم کرداراداکرے گا۔رکنیت قبول کرتے ہوئے ونیت رستوگی نے کہا کہ اناہزارے کی دہلی تحریک میں بھی انھوں نے حصہ لیا تھا لیکن اب انھیںیہ احساس ہوا کہ عآپ اپنے اصولوں سے
انحراف کررہی ہے۔