ایٹہ (نامہ نگار)چیف ترقیاتی افسرصاحب سنگھ نے کہا ہے کہ ضلع میں ووٹنگ کا کام مکمل طورپر امن اور غیرجانبدا ری کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔اب انتہائی اہم کام روڈ شماری باقی ہے جو ۱۶؍مئی کو آٹھ بجے سے زرعی پیداوار کمیٹی میں ضلع کے چاروں اسمبلی حلقوں کے ووٹوںپر مبنی ہوگی۔الیکشن کمیشن کے احکامات پر مکمل طورپر عمل درآمد کیا جائے گا۔چیف ترقیاتی افسرصاحب سنگھ پارلیمانی انتخابی حلقہ ۲۰۱۴ کے تحت ۲۴؍اپریل کو ہوئی ووٹنگ میں ووٹوں کی گنتی کے سلسلے میں کلکریٹ کے احاطے میں ووٹ شماری سے متعلق ایک جلسہ کوخطاب کررہے تھے انھوں نے کہا کہ ووٹ شماری سے متعلق تمام ملازمین ۱۶؍مئی کو آٹھ بجے صبح زرعی پیداوارمنڈی کمیٹی پہنچ جائیں۔ انھوں نے بتایا کہ ووٹ شماری اسمبلی حلقوں کی بنیاد پر الگ الگ پنڈال میں کی جائے گی۔ہر اسمبلی حلقہ کی ووٹ شمار ی کیلئے۱۴؍میزیں اورایک میزاے آراو کی ہوگی۔ہر میز پر ووٹ شماری ٹیم کے ذریعہ ووٹ شماری کا کام کیا جائے گا۔ایڈیشنل ضلع مجسٹریٹ راجیندرکمار نے بتایا کہ ووٹ شماری میں ایجنٹوں کے دستخط ہوں گے۔کوئی بھی شخص ان مراکز پر موبائل، ڈیجیٹل کیمرہ ، لائیٹر،ماچس ،بیڑی ،سیکر یٹ اورگٹھکا وغیرہ
نہیں لے جاسکے گا ۔ہرائونڈ کی گنتی کے بعد آخری فیصلے کا اعلان کیا جائے گا۔