گورکھپور(نامہ نگار)انتخاب کے آخری مرحلے میں آج ہورہی پولنگ کے پیش نظرگورکھپور میں انتظامیہ کی ہدایت پر ضلع اسپتال میں ۲۰بستروں کو محفوظ کردیاگیاہے۔ضلع اسپتال میں ایمرجنسی میںہمہ وقت ڈاکٹر موجود رہیں گے۔سی ایم اوڈاکٹررمیش پرشاد نے بتایا کہ ضلع اسپتال کے ساتھی سبھی سی ایچ سی اورپی ایس سی کو بھی آلارٹ کردیا گیاہے جوپولنگ کے پیش نظر ۲۴گھنٹے اپنی ڈیوٹی پر تعینات رہیں گے۔سی ایم او نے بتایا کہ ضلع اسپتال میں سرجیکل اورجنرل وارڈ میںلاکر ۲۰بسترمحفوظ کئے گئے ہیں ۔ تاکہ کسی واقع کی صورت میں مریضو ں کو فوراعلاج مہیاہوسکے۔اس موقع پر ڈاکٹرو ں کی خصوصی ٹیم بھی موجود رہے گی۔جس میںفیزیشین ایک سرجن اور ایک آرتھی سرجن بھی شامل ہے۔تمام علاقوں میں ایمبولنس بھی گشت
کررہی ہیں۔