لاہور: معروف فلمساز و اداکار شان نے بھارتی فلم ارتھ کی کہانی پر مبنی فلم بنانے کیلئے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ فلم کی کہانی چند ماہ قبل بھارتی فلم رائٹر شگفتہ رفیقی پاکستان میں قیام کے دوران تحریر کر چکی ہیں۔ فلم کی عکسبندی کیلئے دسمبر کا شیڈول طے کیا گیا ہے اور سیکوئل شوٹنگ لاہور کے مختلف مقامات پر کی جائے گی جبکہ آئندہ برس فلم کی میوزک لانچ تقریب میں بالی ووڈ کے معروف ہدایتکار مہیش بھٹ بھی شرکت کرینگے۔ اداکار شان نے میڈیا کو بتایا کہ فلم ارتھ کی عکسبندی دسمبر میں شروع کی جائے گی اور اس کیلئے لوکیشنز سمیت تمام پیپر ورک مکمل ہوچکا ہے۔