لکھنؤ(نامہ نگار)کرشنا نگر علاقہ میں دوشنبہ کی رات دو بدمعاش زیورات کی ایک دکان میں گاہک بن کر پہنچے۔
زیورات دیکھنے کے دوران ان لوگوں نے زیورات چھینے اور فرار ہونے لگے۔اس دوران دکاندار نے شور مچا دیا شور سن کر لوگوںنے بدمعاشوں کاتعاقب کیا تو بدمعاشوں نے فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے دوران سڑک سے گزر رہے ایک دودھ فروش کے پیر میں گولی لگ گئی۔
زخمی نوجوان کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ایس پی مشرق راجیش کمار نے بتایا کہ کرشنا نگر کے صرافہ مارکیٹ میں انل کی شیو سکھی جویلرس کے نام سے ایک دکان ہے۔ دوشنبہ کی رات تقریباً ۹بجے موٹرسائیکل سوار دو بدمعاش گاہک بن کر پہنچے۔ دونوں نے دکان پر موجود ملازمین سے سونے کے کنگن دکھانے کیلئے کہا۔ بتایاجاتا ہے کہ اس درمیان دونوں بدمعاشوں نے وہاں رکھے زیورات اٹھائے اور فرار ہونے لگے۔ اس پر دکاندار اور اس کے ملازمین نے شور مچا دیا۔ شور مچاتے ہی دکان ملازمین نے بدمعاشوں کا تعاقب کرلیا خود کو پھنستا دیکھ کر بدمعاشوں نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے دوران سڑک سے گزر رہے ایک دودھ فروش کے پیر میں گولی لگ گئی۔ گولی لگتے ہی وہ لہولہان ہو کر سڑک پر گر پڑا۔ صرافہ مارکیٹ میں ہوئی اس واردات سے وہاں سنسنی پھیل گئی۔موقع پر لوگوں کاہجوم جمع ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچی کرشنا نگر اور عالم باغ پولیس نے زخمی کو لوک بندھو اسپتال میں داخل کرایا ہے اور لٹیروں کی تلاش کر رہی ہے۔