کٹک۔گزشتہ میچ میں کنگز الیون پنجاب کو شکست دینے کے بعد اعتماد سے لبریز کولکاتا نائٹ رائڈرس آئی پی ایل کے میچ میں کل گزشتہ چمپئن ممبئی انڈینس کو شکست دے کر جیت کی لے قائم رکھنے اترے گی ۔دونوں ٹیموں کا پچھلا مقابلہ متحدہ عرب امارات میں ہوا تھا جس میں کے کے آر نے جیت درج کی تھی ۔ٹورنامنٹ میں اچھی شروعات نہیں کر سکیکولکاتا کی ٹیمکا حوصلہ مسلسل دو فتح کے بعد بڑھا ہے ۔خاص طور پنجاب جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دے کر اس کے حوصلے بلند ہے ۔کے کے آر نو میچوں میں چار جیت اور پانچ شکست کے بعد ٹیبل میں چوتھے مقام پر ہے ۔ پلے آف مرحلے میں داخلے کی امیدیں پختہ کرنے کے لئے اس کا ارادہ جیت درج کرنے کا ہوگا ۔دہلی ڈیرڈیولس اور پنجاب کے خلاف کولکاتا کے بلے بازوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔گوتم گمبھیر نے قیادت کرتے ہوئے دونوں میچوں میں نصف سنچری بنائی ۔رابن اتھپا اور منیش پانڈے نے بھی مفید شراکت دی۔گیند بازوں نے ٹورنامنٹ میں قہر برپا رہے پنجاب کے بلے بازوں کو آٹھ وکٹ پر 149 رن پر روک دیا جس سے ان کا اعتماد بڑھا ہوگا ۔آخری الیون
میں پیوش چائولہ اور مورنی مورکل کو شامل کرنے کاکے کے آر کا فیصلہ درست ثابت ہوا ۔دونوں گیند بازوں نے کل آٹھ اوور میں 49 رن دے کر پانچ وکٹ حاصل کئے۔لیگ اسپنر پیوش چائولہ نے 19 رن دے کر تین اور تیز گیند باز مورکل نے 20 رن دے کر دو وکٹ لئے ۔اسپنر سنیل نارائن کے رہتے کے کے آر کا گیندبازی حملہ کافی مضبوط ہے ۔ گزشتہ چمپئن ممبئی نے ابھی تک نو میچوں میں صرف تین جیت درج کی ہے ۔اسے اچھی طرح پتہ ہے کہ پلے آف میں جگہ حاصل کرنے کیلئے اسے باقی تمام میچ جیتنے ہوں گے ۔اس نے کل رات سنراجرس حیدرآباد پر سات وکٹ سے جیت درج کی ۔ ممبئی کے بلے بازوں میں سے کپتان روہت شرما اور ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ موجودہ سیشن میں کامیاب رہے ہیں ۔امباتی رائیڈو نے بھی رن بنائے ہیں ۔انہوں نے لیڈل سمس کے ساتھ بہترین کھیل کامظاہرہ کرکے ٹیم کو جیت دلائی ۔ممبئی کے سلامی بلے باز گوتم نے بھی کچھ اچھی اننگز کھیلی لیکن مائیکل ہسی اور کوری اینڈرسن چل نہیں سکے ہیں ۔ گیند بازی میں ظہیر خان کی غیر موجودگی ٹیم کو کھل رہی ہے ۔ ویسے اگر لستھ ملنگا ، پروین کمار ، ہربھجن سنگھ اور پرگیان اوجھا ایک اکائی کے طور پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکے تو میزبان کو دقتیں پیدا ہوسکتی ہیں ۔ موجودہ چمپئن ممبئی انڈینس کے کپتان روہت شرما نے کل یہاں کہا کہ آخر میں آئی پی ایل سات میں ان کی ٹیم کھیل کے ہر شعبہ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہی جس سے اس نے سنراجرس حیدرآباد پر سات وکٹ سے جیت درج کی ۔روہت نے میچ کے بعد کہا کہ یہ بہت اچھا میچ تھا ۔ہم نے کھیل کے ہر شعبہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ہم ایسا کر سکتے ہیں اور ہم ہمیشہ اس طرح کی کارکردگی کی امید کرتے ہیں ۔سنراجرس حیدرآباد نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے تین وکٹ پر 157 رنز کے جواب میں ممبئی نے تین وکٹ پر 160 رنز بنا کر جیت درج کی ۔ روہت نے اس کیلئے اپنے گیند بازوں کا بھی شکریہ اداکیا جنہوں نے خاص طور ایرون فنچ اور ڈیوڈ وارنر کو کھل کر نہیں کھیلنے دیا ۔روہت نے کہا ہم نے اچھی گیند بازی کی اور انہیں کم اسکور پر روکا اور اس کے بعد اچھی طرح سے ہدف حاصل کیا ۔ یہ واقعی میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ ہے ۔انہوں نے کہا وارنر اور فنچ کو اس طرح سے اچھی گیند بازی کرنا آسان نہیں تھا ۔مجھے یقینی طور پر اپنے گیند بازوں کو کریڈٹ دینا ہوگا ۔ آج کا دن بہت اچھا رہا ۔ سمنس نے شروع سے ہی کرارے شاٹ جمائے جبکہ امباتی رائیڈو نے آسانی سے رن بٹورے ۔ادھر سنراجرس حیدرآباد کے کپتان شکھر دھون نے کہا کہ ان کی ٹیم نے 20 رن کم بنائے ۔انہوں نے کہا ہم نے یہاں زیادہ میچ نہیں گنوائے ہیں ۔یہ نیا وکٹ ہے اور ہمیں پتہ نہیں تھا کہ یہ کس طرح کھیلے گا ۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم نے 20 رنز کم بنائے ۔پھر بھی 157 کا اسکور برا نہیں تھا لیکن انہوں نے اچھی بلے بازی کی ۔ رائیڈوکو ان کی 68 رن کی اننگ کیلئے مین آف دی میچ دیا گیا ۔ حیدرآباد کے رہنے والے اس نوجوان بلے باز نے کہا کہبے خوف ہوکر نہیں کھیل پا رہے تھے اور اس لئے انہیں خراب فارم سے گزرنا پڑا ۔انہوں نے کہا میرا دماغ یو اے ای میں ، پاؤں حیدرآباد میں اور بلا کہیں اور تھا ۔اس لئے مجھیبے خوف ہو کر کھیلنے کی ضرورت تھی ۔آج سمنس نے میرے اوپر سے کافی دباؤ ہٹا دیا جس سے میں اپنے شاٹ کھیل پایا ۔ ممبئی انڈینس کے بلے باز کیرون پولارڈ نے کہا کہ ان کی ٹیم نے اس طرح کی اچھی کارکردگی کافی دیر سے کی ۔انہوں نے کہا ہم نے ٹورنامنٹ کا آغاز اچھا نہیں کیا اور یہاں تک کہ گزشتہ میچ میں بھی جس کی وجہ سے ہم ہار گئے ۔