سری نگر۔ مرکزی وزیر فاروق عبداللہ کو کچھ غیر مطمئن ارکان کے واک آؤٹ کے درمیان پھر جموں کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے ۔ جے کے سی اے کے ایک افسر نے کہا فاروق عبداللہ کو بلامقابلہ جے کے سی اے کا صدر منتخب کیا گیا ہے جو اگلے تین سال تک عہدے پر رہیں گے ۔اس سے پہلے انہوں نے کہا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ کوئی اور باگ ڈور سنبھالے ۔ جے کے سی اے افسر نے کہا کہ موجودہ ارکان نے انتخابات کے دوران اتفاق رائے سے فیصلہ کیا کہ فاروق عبداللہ کو ہی کم سے کم ایک بار اور صدر بننا چاہئے ۔انتخابات سے پہلے جے کے سی اے کے طریقہ کار سے خفا 18 ارکان نے واک آؤٹ کیا ۔ایم ایل نہرو کو جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا جبکہ ارمندر سنگھ مکی کو صدر منتخب کیا گیا ہے ۔ غلام محمد ۔خزانچی ، سابق کرکٹر ادریس گنددرو، جوائنٹ سیکریٹری کشمیر ۔سدرشن مہتا،جوائنٹ سیکریٹری جموں ۔ اور راکیش کمار۔ نائب صدر جموں بھی کل منتخب ہوئے۔ جے کے سی اے نے سلیم خان کو بھی پھر اہم انتظامی افسر بحال کیا جنہیں 2012 میں کروڑوں روپے کے گھوٹالے کی وجہ سے عہدے چھوڑنا پڑا تھا ۔