کانپور(نامہ نگار)ووٹ شماری کے دن سیاسی پارٹیوںکے نمائندوں کی موجودگی یقینی بنانے کیلئے ضلع۔پارٹیوںکا دعویٰ ہے کہ انھوں نے لسٹ مرتب کرلی ہے جب طلب کی جائے گی تو پیش کردی جائیگی ۔
حالانکہ کسی کوبھی انتخابی محکمہ کے ذریعہ نام پیش کرنے کی آخری تاریخ کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔تمام پارٹیوں میں انتخابی نتائج پربھی بات چیت ہورہی ہے۔کانگریس پارٹی نے شہر دفترکوہی مرکزی دفتربنایاتھاجہاں انتخابی ایجنٹ بنانے کیلئے ضروری کاغذات پارٹی کارکنوں سے مانگے گئے تھے۔میڈیا انچارج گلاب سنگھ نے بتایا کہ زیادہ تر نام آچکے ہیں۔منگل تک سبھی نام آجائیں گے۔ شہر صدرمہیش دکشت نے بتایا کہ انتخابی ایجنٹوں کا نام دینے کیلئے انتخابی محکمہ نے کسی تاریخ کا تعین نہیں کیا ہے لیکن بدھ تک محکمہ کو نام دے دئے جائیں گے۔بی جے پی کے انتخابی دفترمیں بتایاگیاکہ انتخاب کا انتظام سروپ نگر میں واقع کیمپ دفترسے کیا جارہاتھا۔پارٹی کے کنوینر نے بتایاکہ منگل کی شام تک فہرست تیار کرلی جائے گی
اورانتخابی دفترکو پیش کردی جائے گی۔سماج وادی پارٹی کے دفترپر سناٹاچھایا ہواتھا۔جس کا ایک سبب شہری صدرکی تقرری نہ ہونابھی تھا پارٹی کے امیدوارسریندرموہن اگروال کی رہنمائی میں انتخابی ایجنٹوں کی فہرست تیاری کی جارہی ہے جو بدھ تک ضلع انتخابی محکمہ کوپیش کردی جائے گی
۔بی ایس پی نے پارٹی کے امیدواروں کو ووٹ شماری کی ذمہ داری سونپی ہے۔جن ۱۴؍اسمبلی حلقوں سے پارٹی امیدواروں سے ان کی لسٹ مانگی جارہی ہے۔پارٹی حلقوں کے مطابق زیادہ تررہنماپارٹی امیدوارکی شکست کو تسلیم کررہے ہیں۔عآم آدمی پارٹی کے مرکزی دفترمیں بھی سناٹاہے۔پارٹی کے امیدوارمحمود رحمانی آنکھوں کے ڈاکٹر ہیں وہ آج مریضوں کو دیکھنے میں مشغول رہے۔