گورکھپور(نامہ نگار)دوشنبہ کوہونے والی ووٹنگ میں مسلم خواتین نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔کئی بوتھوں پر مسلم خواتین کی لمبی لمبی قطاریں نظرآئیں۔
ان میں پہلی بارانتخاب میںحصہ لینے والوں سے لیکر ۱۱۰سال کی ضعیف خاتون بھی شامل تھی۔ضعیفہ کو حق رائے دیہی کا استعمال کرنے کیلئے چارپائی پر لایاگیاتھا۔ زبردست گرمی کے باوجودبرقعہ پوش خواتین کا جوش بہت زیادہ تھا۔اسلامیہ گرلس انٹرکالج اوررسولپور کے مولانا آزاد گرلس انٹرکالج کے پولنگ مرکزو ں کا نظریہ دوسرے مرکزوں سے الگ نظرآرہاتھا۔جہاں کئی بوتھوںپر ووٹوں کی تعداد کم نظرآرہی تھی لیکن مسلم خواتین کی لمبی قطاریں تھیں۔۱۱۰
سال کی ضعیفہ آمنہ خاتون کوان کے لڑکے چارپائی پر حق رائے دیہی کا استعمال کرنے کیلئے لائے تھے۔اس کے علاوہ سدھاری پورمیں واقع مدرسہ دارالعلوم مارواڑکالج مرتضیٰ حسین میموریل اسکول مدرسہ انجمن اسلامیہ اورآریہ کنیاانٹرکالج میں مسلم خواتین نے بڑی تعداد میں حق رائے د
یہی کا استعمال کیا۔