روم ۔دنیا کی دوسرے نمبر کی کھلاڑی اور اس سال کی آسٹریلین اوپن چمپئن چین کی لی نا نے اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں سنگلز کے تیسرے دور میں داخلہ حاصل کر لیا ہے جبکہ پانچویں سیڈ پیترا کوتووا کو دوسرے راؤنڈ میں سنسنی خیز شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔دوسری سیڈ لی نا نے آسٹریلیا کی ڈیلیکوا کو 6 ۔6 ۔4 سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ کا مقابلہ جیتا جبکہ غیر ترجیحی کھلاڑی چین کی ہی جھاگ شائی نے پانچویں سیڈ جمہوریہ چیک کی پیترا کوکتووا کو تین سیٹوں تک چلے سخت مقابلے 7۔6۔ 5 ۔ 6 ۔3 سے شکست دی ۔ دوسرے دور میں ایک دوسرے سنگلز مقابلے میں ساتویں سیڈیجیل کرربر کو بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ غیر ترجیحی کھلاڑی جمہوریہ چیک کی پیترا سیٹکووسیا نے جرمنی کی کربر کو تین سیٹ میں 4۔6۔ 6 ۔3۔ 6 ۔4 سے شکست دے کر تیسرے دور کا ٹکٹ کاٹالیا ۔اس سے پہلے سابق نمبر ایک کھلاڑی امریکہ کی وینسولکمس نے جرمنی کی اینیا بیک کو 6 ۔3۔ 6 ۔4 سے شکست دے کر دوسرے دور میں جگہ بنائی ۔وینس کے الاواروس کی ایکاتیری کارلا ساریج نیوارو،مونیکا پگ،یلڈا بینی،کرسٹینا میکیل ۔ ہیملا جارجی ،سارا ایرانی اور گاربان مگروجا ولایو نے اپنے اپنے پہلے دور کے مقابلے جیت کر دوسرے دور کا ٹکٹ کٹا لیا ۔