لاہور: اداکارہ وینا ملک کی بالی ووڈ فلم ’’ممبئی 125 کلو میٹر تھری ڈی‘‘ 18 جولائی کو ریلیز ہو گی۔چھوٹے بجٹ کی اس فلم میں وینا ملک کے مقابل کرن ویر بھورا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ جس کے ڈائریکٹر ہیمنت مدھرکر ہیں جن کی بطور رائٹر ڈائریک
ٹر یہ تیسری فلم ہے، ان کی اس سے قبل 2010ء میں تھرل سسپنس فلم ’’اے فلیٹ‘‘ ریلیز ہوئی ہے۔وینا ملک نے بتایا کہ شادی کے وقت میری تین فلمیں ’’مسٹر منی‘‘ ، ’’اے دل دا معاملہ‘‘ اور ایک تیلگو فلم سیٹ پر تھیں، جن کے ایڈوانس واپس کر دیے ہیں۔ وینا ملک کی اس سے قبل ’’دال میں کچھ کالا ہے‘‘ اور ’’ زندگی ففٹی ففٹی‘‘ بطور اداکارہ جب کہ ’’تیرے نال لو ہو گیا ‘‘ ، ’’ گلی گلی میں چور ہے‘‘ اور ایک پنجابی فلم ’’جٹ گول مال‘‘ میں آئٹم سانگز عکسبند کروائے تھے۔اداکارہ وینا ملک نے شوہر کے ہمراہ عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی اورفاتحہ خوانی کی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ وینا ملک نے شوہر اسد بشیر خٹک کے ہمراہ کراچی میں عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دی، وینا اور ان کے شوہر نے عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر بھی چڑھائی، اس موقع پر وینا ملک کا کہنا تھا کہ کراچی میں حالات انتہائی خراب ہیں لیکن اس کے باوجود عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر حاضری دے کر ہم دونوں نے بہت سکون محسوس کیا۔واضح رہے کہ وینا ملک چند روز قبل ہی اپنے شوہر کے ہمراہ 4 سالہ خود ساختہ جلا وطنی ختم کر کے وطن واپس آئی ہیں۔