کھان پان اور جلد کی حفاظت میں لاپروائی کی وجہ سے جھائیوں کی پریشانی ہو سکتی ہے ۔ اس کے علاوہ دھوپ میں زیادہ گھومنے سے سورج کی تیز روشنی چہرے پر پڑتی ہے جس کی وجہ سے بھی جھائیاں ہو سکتی ہیں ۔ وٹامن سی ، ای اور بی کمپلیکس کی کمی ، مزاج میں چڑچڑاپن ، امیون سسٹم ٹھیک نہ ہونا ، خون کی کمی اور قبض بھی جھائیوں کی وجہ ہو سکتا ہے ۔ اگر آپ جھائیوں سے پریشان ہیں تو کچھ گھریلو نسخوں کو آزما سکتی ہیں ۔…ایک گلاس پا
نی میں لیموں کا رس ، نمک اور کالی مر چ پاؤڈر ڈال کر دن میں کم سے کم تین چار بار پئیں ۔…اپنی ڈائٹ میں کالاسفید چنا، مونگ، موٹھ وغیرہ سابت اور انکرت کرکے کھانے سے جھائیاں ختم ہو سکتی ہیں ۔…اگر کسی بیماری کی وجہ سے جسم میں وٹامن کی کمی ہو گئی ہو تو ملٹی وٹامنس کی گولیاں ڈاکٹر کی صلاح سے لے سکتی ہیں ۔ وٹامن سی کے برابر استعمال کرنے سے بھی جھائیوں کا خطرہ کم ہو جاتا ہے ۔ وٹامن سی حاصل کرنے کے لئے نیبو ، سترا ، موسمی ، ہری مرچ اور آنولہ کا کثرت سے استعمال کرنا چاہئے کیونکہ ان میں وٹامن سی کافی مقدار میں ہوتا ہے ۔…رات میں تھوڑے بادام کے دانے دودھ میں بھگو دیں۔ صبح چھلکا اتار کر انہیں باریک پیس لیں ۔ اس پاؤڈر میں ایک چمچہ سنترے کا رس ڈال کر پیسٹ تیار کر لیں اور اسے چہرے پر لگائیں۔ بیس پچیس منٹ بعد چہرہ دھو لیں ۔ کچھ دنوں تک ایسا کرنے پرجھائیوں سے نجات مل سکتی ہے ۔…سنترے کے سوکھے چھلکے کے پاؤڈر میں عرق گلاب ملا کر چہرے پر لگائیں اور سوکھنے کے بعد دھو دیں۔…ٹماٹر ، کھیرے اور ککڑی اور گاجر کا رس برابر مقدار میں ملا کر جلد پر لگائیں اور دس بارہ منٹ بعد چہرہ دھو لیں ۔ دن میں دو بار ایسا کریں ۔…نیبو یا سنترے کے چھلکے کو باریک کاٹ کر پانی میں بھگو دیں۔ چوبیس گھنٹے بعد اس پانی سے چہرہ دھو لیں ۔ برابر ایسا کرتے رہنے سے جھائیوں کے ساتھ ساتھ دوسرے داغ دھبوں سے بھی نجات مل جاتی ہے ۔…پودینہ، تلسی یا میتھی کے پتوں کو پیس کر اسکا رس رات میں چہرے پر لگائیں اور صبح چہرہ دھونے سے کچھ دنوں میں جھائیاں چلی جاتی ہیں ۔…نیبو کے رس میں آلیو آئل ملا کر اسے چہرے پر لگائیں اور ایک گھنٹے بعد چہرہ دھو لیں ۔…کھیرے اور ککڑی کو چھیل کر کدوکش کریں اور اس کا رس نچوڑ کر چہرے پر لگائیں۔ آدھے گھنٹے بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں ۔