نئی دہلی۔(ایجنسی) دہلی کے ایک کاروباری نے ایک دن میں 2000 کروڑ روپئے کا شیئر خریدکر سبھی کو چونکا دیا۔مغربی دہلی کے رہنے والے سنتوش کمار گر گ نے جمعہ کے روز
2000 کرور روپئے کا شیئر خرید لیاتھا۔ جس دن سنتوش نے شیئر خریدے تھے اس دن بازار میں ذبردست تیزی آئی تھی۔
ایک دن میں 2000 کروڑ روپئے کا شیئر خریدنے پر ہندوستان کے تحفطات اور تبادلہ بورڈ (سیبی)نے سنتوش کمار کو نٹس بھیجا ہے۔ سیبی کے ایک افسرکا کہنا ہے کہ ہم اس معاملے کی باریکی سے جانچ کرنا چاہتے ہیں۔ ہم یہ جاننا چاہتے ہیں کہ سنتوش کمار گرگ کے پاس اتنا پیسہ کہا سے آیا ۔ سیبی کے افسر نے معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے گرگ کے بارے میں اور زیادہ جانکاری دینے سے انکار کر دیا۔ سیبی شیئر بازار پر باریکی سے نظر رکھ رہی ہے تاکہ بڑے پیمانے پر ہونے والی ٹریڈنگ پر نظر رکھی جا سکے۔ ذرائع کے مطابق سنتوش کمار نے اس سے پہلے اتنے بڑے پیمانے پر کبھی ٹریڈنگ نہیں کی تھی اور انہوں نے اب تک صر ف مخصوص بینکوں کے ہی شیئر خریدے تھے۔ جو خرید یا فروخت روٹین ٹریڈنگ پیٹرن سے الگ ہوتا ہے وہ ریگولیٹر سیبی کی اسکروٹنی کے دائرے میں آجاتا ہے۔ جمع کے روز بی ایس ای سینسکس پہلی بار 23000 کا درجہ پار کیا تھا۔ اس دن سینسکس دسمبر سال 2013 کے بعد ایک دن میں 650 پوائنٹ کی سب سے لمبی اچھال کے ساتھ 22994 پوائنٹ پر بند ہوا تھا۔ این ایس ای کا 50 شیئروں والا نفٹی بھی اس روز 164 پوائنٹ ک اچھال کے ساتھ 6858.80 پوائنٹ پر بند ہوا تھا لیکن اس کے بعد سینسکس میں گراوٹ آئی ہے۔ بدھ کے روز شیئر بازار سستی کے ساتھ کھلا لیکن بعد میں تیزی آئی۔