اوتاوا…اگر آپ لمبی عمر چاہتے ہیں تو اپنی زندگی کا کوئی نہ کوئی مقصد ضرور بنائیں کیونکہ مصروف زندگی گزارنے میں ہی لمبی عمر کا راز پوشیدہ ہے۔
کینیڈا کی ایک یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق ایسے لوگ جو بامقصد زندگی گزارتے ہیں اور دن بھر کام میں مشغول رہتے ہیں وہ زیادہ عرصے تک زندگی کا مزہ لے سکتے ہیں۔ماہرین کی 14سالہ طویل اس تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعد بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھنے والے ایسے افرادجن کی زندگی کا کوئی مقصد باقی نہیں رہتا وہ ذہنی دباؤکا شکار بن جاتے ہیں اور آہستہ آہستہ موت کی جانب بڑھتے رہتے ہیں۔تحقیق کے مطابق جوانی میں ہی اپنے بڑھاپے کی مصروفیات کا تعین کرنے والے افراد لمبی اور اطمینان بخش زندگی گزارتے ہیں۔