جے پور(بھاشا) مواصلات خدمات فراہم کرنے والی ایک کمپنی بے ایس این ایل جلد ہی پہلی ملکی ای میل سروس شروع کرے گی۔ ای میل سروس میں ایسے نئے فیچروں کو شامل کیاگیا ہے جو فی الحال دیگر ای میل خدمات میں نہیں ہیں۔ بی ایس این ایل نے سنیچر سے شروع ہونے والی ای میل سروس ڈاٹا انفوسیس نے تیار کی ہے۔ کمپنی نے اس سروس کے توسط سے جی میل اور یاہو میل جیسی بڑی ای میل خدمات کو چیلنج دینے کا دعویٰ کیا ہے۔ بی ایس این ایل کے ڈائریکٹر این کے گپتا نے آج بتایا کہ ہم اپنے گاہکوں کو اس ای میل سروس کے ذریعے ملک کی سب سے زیادہ منظم ای میل خدمات فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ یہ دیگر ای میل خدمات فراہم کرنے والوں کے مقابلے زیادہ بہتر اور تیز ای میل سروس ہوگی۔ انہوںنے بتایا کہ بی ایس این ایل کے تقریباً ۷۵لاکھ براڈ بینڈ گراہکوں کو شروع میں یہ سروس مفت فراہم کی جائے گی۔ جبکہ دیگر مقامات پر اس سروس کا استعمال کرنے والوں سے فیس لی جائے گی۔ ڈاٹا انفوسیس کے ڈائریکٹر اجئے ڈاٹا نے کہا کہ اس سروس کے استعمال کرنے والوں کو بھیجی جانے والی میل کو ڈی لیٹ کرنے ، فارورلڈ کرنے ، جواب دینے اور پرنٹ لینے کے متبادل حاصل ہوں گے۔ انہوںنے کہا میل بھیجنے والے گاہک کو میل موصول ہونے کے بارے میں اطلاع اور اس کے ذریعے میل کو پڑھ لئے جانے کی بھی اطلاع مل سکے گی۔ انہوںنے بتایا کہ گاہک اگر ای میل کو طے وقت پر پیغام پہنچانا چاہتا ہے تو اس کی سہولت بھی دی گئی ہے۔ بھیجنے والا میل کو بھیج دے گا لیکن یہ پیغام میسج سرور پر جمع رہے گا۔ طے وقت پر یہ پیغام ڈی لیور ہوجائے گا۔ سروس کو استعمال کرنے والے گاہک ایک جی بی تک کے سائز والا منسلک بھیج سکیں گے۔ اس میں یومیہ پانچ ہزا رای میل بھیجے جاسکتے ہیں۔ ای میل کھولنے کیلئے ہر بار پاس ورلڈ ڈالنے کی ضرورت نہیں ہوگی ساتھ ہی اسے محفوظ بنانے کیلئے دوبارہ جانچ کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔