بدایوں۔(بھاشا)بدایوں ضلع کے موسیٰ باغ علاقے میں باراتیوں سے بھری ایک بے قابو بس تالاب میں گرگئی۔جس کی وجہ سے بس میں سواردولہا سمیت ۵۰افرادزخمی ہوگئے۔ایس ایس پی اتل سکسینہ نے بتایاکہ بدایوں کے کنور گائوں سے ۷۰باراتیوں کولے کر ایک بس شاہجہانپور ضلع کے ابامدورواگائوں جارہی تھی۔بس کل رات موسیٰ تھانہ علاقے کے دادرگنج روڈ پر پہنچی اچانک سڑک پر پڑے ہوئے پتھر اورمٹی میں بس کا پہیہ پھنس گیا۔بس کو نکالنے کی کوشش میں بس ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا ۔
جس کی وجہ سے بس سڑک کے قریب ایک تالاب میں گرگئی۔انہوںنے بتایاکہ اس حادثہ میں دولہا پاتی رام سمیت ۵۰مسافر زخمی ہوگئے۔پولیس نے کافی مشقت کے بعد انہیں بس سے نکالا
اوراسپتال میں داخل کرایا۔