لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ ریلوے انتظامیہ کے ذریعہ ٹرینوںمیں بغیر ٹکٹ کے سفر کرنے والے مسافروں کو اتریٹیا اسٹیشن پر گرفتار کیا گیا۔ اس مہم کے تحت ایک درجن سے زائد ٹرینوں میں ۲۸۵ مسافروں کو بغیر ٹکٹ کے سفر کرنے کے الزام میں گرفتار کر کے ان سے ۶۶۷۷۵ روپئے جرمانہ وصول کیا گیا۔ شمالی ریلوے لکھنؤ ڈویزن کے ڈی آر ایم جگدیپ رائے کی ہدایت پر سینئر ڈویزنل کمشریل منیجر اشونی شریواستو کی قیادت میں اتریٹیا اسٹیشن پر گنگا- گومتی، ورونا ، نوچندی، وارانسی انٹر سٹی، الہ آباد انٹر سٹی، مرودھر ایکسپریس، پٹنہ- متھراو بیگم پورا وغیرہ ٹرینوںمیں چیکنگ مہم شروع کی گئی۔ مہم کے تحت بغیر ٹکٹ سفر کرنے والے مسافروں کو چالان کیا گیا۔ جرمانہ ادا نہ کرنے والے ۷۲ مسافروںکا چالان کیا گیا۔ اس مہم میں ریلوے کے پچاس ملازمین ، دو درجن آر پی ایف کے جوان اور ایک درجن جی آر پی کے جوان شامل تھے۔