لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ وزیر گنج کے پانڈے گنج علاقہ میں مندر جارہی ایک خاتون سے موٹر سائیکل سوار زنجیر لوٹ کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے لوٹ کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ موصولہ خبر کے مطابق چوک یحییٰ گنج بھاگ لال چوڑی والی گلی کی رہنے والی رانی گپتا جمعرات کی صبح ۹ بجے شاستری نگر واقع مندر جا رہی تھی۔ بتایا جارہا ہے کہ راستے میں مندر سے پہلے موٹر سائیکل پر سوار دو بدمعاش رانی کے گلے سے سونے کی زنجیر چھین کر
فرار ہو گئے۔ رانی کے شور مچانے کے بعد مقامی لوگ جمع ہو گئے لیکن اس وقت تک بدمعاش فرار ہو چکے تھے۔ اطلاع ملنے کے بعد وزیر گنج پولیس بھی موقع پر پہنچی۔ ابتدائی تفتیش کے بعد پولیس نے لوٹ کا مقدمہ درج کر لیا۔