نئی دہلی۔ 16 مئی (یو این آئی)وزیراعظم منموہن سنگھ نے آج بی جے پی کے وزیراعظم کے عہدے کے امیدوار نریندر مودی کو فون کیا اور انہیں لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی فتح پر مبارکباد دی۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے مسٹر مودی کو ٹیلی فون کیا اور انہیں لوک سبھا انتخابات میں ان کی پارٹی کی کا میابی پر مبارکباد دی۔لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کی
زیرقیادت قومی جمہوری اتحاد کو شاندار کامیابی حاصل ہوئی ہے۔