نئی دہلی ۔سابق ہندوستانی کپتان سوربھ گنگولی نے آؤٹ آف فارم چل رہے رائل چیلنجرس بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی کو اپنی بلے بازی پر توجہ دینے کی نصیحت دی ہے ۔ گنگولی نے کہا کہ وراٹ کو بنگلور کی کپتانی کے دوران ہوشیاری بر تناچاہئے ۔تاکہ وہ اپنی بلے بازی پر بھی توجہ دے سکیں اور ٹیم کے لئے زیادہ سے زیادہ رن بنا سکے ۔ آئی پی ایل سات میں وراٹ کی کپتانی میں آر سی بی نے 10 میں سے چھ میچ ہارے ہے ۔ گنگولی کا کہنا ہے کہ وراٹ کپتانی کو لے کر زیادہ دباؤ میں ہے جس کی وجہ سے ان کی کارکردگی پر اس کا اثر پڑا ہے ۔انہوں نے کہا مجھے لگتا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے جب وراٹ کو بیٹھ کر اپنی کپتانی کے بارے میں سوچنا چاہیے ۔
کچھ دن پہلے میں نے گوتم گمبھیر سے بھی ان سے اپنی کپتانی کو لے کر غور کرنے کو کہا تھا اور اب میں وراٹ کو بھی یہی نصیحت دوں گا ملک کے سب سے کامیاب کپتانوں میں شمار گنگولی نے کہا کہ کپتانی سے کبھی نہ کبھی کھلاڑی کی کارکردگی پر اثر پڑتا ہے ۔انہوں نے کہا میں وراٹ کو یہی مشورہ دوں گا کہ وراٹ زیادہ سے زیادہ رن بنانے پر توجہ دیں اور جب میدان پر بلے بازی کے لیے اترے تبھی وہ کپتانی کے بارے میں نہ سوچیں۔غور طلب ہے کہ بنگلور کے کپتان وراٹ کا آئی پی ایل سات میںبہترین کارکردگی رہی ہے اور ٹیم کے گزشتہ 10 میچوں میں تین بار
تو صفر پر ہی آؤٹ ہوئے ہیں جبکہ اب تک انہوں نے ایک بھی نصف سنچری نہیں لگائی ہے ۔