کانپور(نامہ نگار)بابو پوروہ تھانہ علاقہ میں ایک بچے کے سلسلہ میں شوہر وبیوی کے درمیان تنازعہ کے بعد بیوی نے ساری کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔ پولیس نے اطلاع ملنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا اور تفتیش شروع کر دی ہے۔ موصولہ خبر کے مطابق بابوپوروہ کے ٹرانسپورٹ نگر کا باشندہ سنیل شٹرنگ کا کام کرتا ہے۔ گھر میں اس کی بیوی آشا دیوی، بیٹی برکھا اور ایک بیٹا باسو ہے۔ جمعہ کو سنیل نے اپنی بیوی کو ڈانٹ دیا تھا اورخود کام پر چلا گیا اس بات سے ناراض ہو کر سنیل کی بیوی نے ساری کا پھندا بنا کر خودکشی کر لی۔ پولیس نے لاش
کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔ ایس او نے اس معاملہ میں بتایا کہ پولیس خودکشی کی وجوہ کی جانچ کر رہی ہے۔