لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی ترجمان و سابق ریاستی صدر و رکن اسمبلی پروفیسر ریتا بہوگناجوشی نے پریس کو جاری ایک بیان میں کہا کہ کانگریس پارٹی رائے دہندگان کے فیصلہ کی عزت کرتی ہے اور اپنی شکست کو تسلیم کرتی ہے۔
انہوں نے بی جے پی صدر اور پارٹی کے امیدوار راج ناتھ سنگھ کو کامیابی پر مبارک باد دی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ پارٹی لکھنؤ سمیت پورے ملک کے عوام سے کئے گئے وعدوں کوپورا کرے گی۔ انہوں نے ان تمام ووٹروں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان میں اعتماد ظاہر کیا۔ ڈاکٹر جوشی نے کہا کہ وہ اپنی شکست سے مایوس نہیں ہیں اور آئندہ بھی اپنی پوری صلاحیت سے عوام کی خدمت کرتی رہیں گی۔