نئی دہلی۔ بیڈمنٹن کا ورلڈ کپ کہا جانے والا تھامس اور ابیر کپ ہندوستان میں پہلی بار کل سے شروع ہوگا لیکن گھریلو حالات میں اچھی کارکردگی کا وعدہ کرنے کے باوجود ہندوستانی کھلاڑی بڑے دعوے نہیں کر رہے ہیں۔ ایشیائی کھلاڑیوںکے دبدبے والے ٹورنامنٹ میں چین ، انڈونیشیا اور ملائیشیا جیسے بڑے حصہ لیں گے ۔ ہندوستان ابھی تک اس میں مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہا ہے۔اس بار بھی ہندوستان کی نظریں کم سے کم آخری آٹھ تک پہنچنے پر ہے ۔ ہندوستان تھامس کپ میں تین بار اور ابیر کپ میں تین بار ہی آخری مرحلے میں پہنچا ہے ۔ وہیں 1988 میں دہلی میں ہوئے کوالیفائر کے بعد ہندوستان پرکاش پ، مرحوم سید مودی اور ومل کمار کے بہترین کارکردگی کے طور پر فائنل مرحلے میں پہنچا تھا۔موجودہ قومی کوچ پلیلا گوپی چند کی شاندار کارکردگی کے دم پر ہندوستان 2000 میں کوالالمپور میں ہوئے ٹورنامنٹ میں فائنل مرحلے میں پہنچا تھا۔ اس کے بعد 2006 میں انوپ سریدھر ، اروند بھٹ اور نکھل کانٹکر کے بہترین کارکردگی کے طور پر ہندوستان کوارٹر فائنل میں پہنچا ۔ سائنا نہوال کی قیادت میں ہندوستانی خاتون ٹیم نے 2010 میں کوالالمپور میں ابیر کپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ ہندوستانی مرد ٹیم 2010 میں آخری آٹھ میں پہنچی تھی ۔ ہندوستان پچھلی بار کوالیفائی نہیں کر سکا تھا اور اس بار بھی نظریں دولت مشترکہ کھیلوں کے تمغہ یافتہ پی کشیپ اور اولمپک تمغہ فاتح سائنا پر لگی ہوں گی۔ہندوستان کو تھامس کپ میں ملائیشیا، جنوبی کوریا اور جرمنی کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ ابیر کپ میں تھائی لینڈ، کینیڈا اور ہانگ کانگ اس گروپ میں ہیں۔ کشیپ اینڈ کمپنی اپنی مہم کا آغاز ملائیشیا کے خلاف کرے گی ۔ وہیں سائنا اینڈ کمپنی کا سامنا کینیڈا سے ہوگا۔تین ایک اور دو جوڑے کی شکل میں ہندوستان کی امیدیں ایک پر ٹکی ہوں گی ۔ ایسے میں سائنا اور کشیپ پر بڑی ذمہ داری ہوگی۔کشیپ نے کہا یہ مشکل ڈرا ہے لیکن ایک میں مقابلہ برابری کا ہے ۔ ملائیشیا اور کوریا کے خلاف دو میچ اہم ہے اور اگر ان میں سے اچھے نتائج مل گئے تو ہمارے پاس آگے جانے کا موقع ملے گا ۔انہوں نے کہا ہمیں ساریسنگلس جیتنے ہوں گے ۔ اگر اس کے بعد ایک ڈبلزمیچ جیت سکے تو یہ ہمارے لئے بونس ہوگا ۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم انہیں ہرا سکتے ہیں ۔اونچی عالمی رینکنگ ہونے کی وجہ سے کے سری کانت پر اچھی شروعات دینے کی ذمہ داری ہوگی جبکہ دوسرا سنگلس کشیپ کھیلیں گے ۔ تیسرا سنگلس اریم وی گروسادتت ، سوربھ ورما اور بی سائی پریت کھیلیں گے۔ ابیر کپ میں دنیا کی آٹھویں نمبر کی کھلاڑی سائنا آغاز کرے گی ۔ دوسرا سنگلس دنیا کی 11 ویں نمبر کی کھلاڑی پی وی سندھو کھیلے گی جبکہ تیسراسنگلس پتاونے ، پی سی تلسی اور تنوی لاڈ میں سے کوئی کھیلے گی۔دولت مشترکہ کھیلوں کی گولڈ میڈل فاتح جوالہ گٹٹا اور اشونی پونپپا کی جوڑی سے ڈبلز میں امیدیں ہوں گی۔