حیدرآباد ۔ کنگز الیون پنجاب سے ملی ہار کے بعد سنراجرس حیدرآباد کو آئی پی ایل میں کرو یا مرو کے میچ میں کل کولکاتا نائٹ رائڈرس کے طور پر سخت چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑے گا ۔ سنراجرس نے 10 میچوں میں آٹھ پوائنٹس بنائے ۔اسے مسلسل دو میچوں میں ممبئی انڈینس اور کنگس الیون پنجاب سے شکست جھیلنی پڑی اور اب اسے سیمی فائنل کی دوڑ میں برقرار رہنے کے لئے کل ہر حالت میں جیتنا ہوگا ۔سنراجرس نے پنجاب کے سامنے جیت کے لئے 205 رن کا ہدف رکھا تھا جسے پنجاب کے جارحانہ بلے بازوں نے حاصل کر لیا ۔ اس سے سنراجرس کی گیند بازی کو لے کر سوال اٹھنے لگے ہے جبکہ اس کے پاس ڈیل اسٹین ، ڈیرین سیمی ، بھونیشور کمار ، عرفان پٹھان ، ایشانت شرما ، امت مشرا اور کرن شرما جیسے گیند باز ہیں ۔سنراجرس کے ا سٹار بلے بازوں آرون فنچ ، ڈیوڈ وارنر ، نمن اوجھا نے حال ہی میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور کپتان شکھر دھون نے بھی کھو یافارم حاصل کر لیا ہے ۔ دوسری طرف نائٹ رائڈرس کے حوصلے مسلسل دو فتح کے بعد بلند ہیں ۔ سب سے اوپر پر قابض پنجاب کو شکست دینے کے بعد اب وہ سنراجرس کو شکست دے کر جیت کی لے کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں ۔ کے کے آر کے دس میچوں میں اتنے ہی پوائنٹس ہیں۔کے کے آر کے کپتان گوتم گمبھیر اور اسٹار بلے باز روبن اتھپا شاندار فارم میں ہیں اور ٹیم میں مقامی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کا اچھا تال میلہے ۔ ٹیم میں جیک کیلس ، مورنی مورکل ، یوسف پٹھان ، ونے کمار ، پیوش چائولہ اور منیش پانڈے جی
سے بلے باز بھی ہیں جو مفید شراکت دے چکے ہیں ۔