روم ۔عالمی نمبر ایک کھلاڑی اسپین کے رافیل نڈال نے برطانیہ کے اینڈی مرے کو شکست دے کر اپنے خطاب بچائو مہم کیلئے ایک قدم اور بڑھاتے ہوئے روم ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے ۔ نڈال نے مردسنگلس کے کوارٹرفائنل مقابلے میں تین سیٹوںتک چلے جدوجہد کے بعد مرے کو 1۔ 6۔ 6 ۔3۔ 7 ۔5 سے شکست دی ۔ سات بار کے چمپئن رافیل نڈال 37 منٹ تک چلے پہلے سیٹ میں تقریبا ایک طرفہ انداز میں 1 ۔ 6 سے ہار گئے جبکہ فیصلہ کن سیٹ میں بھی وہ ایک وقت 4 ۔ 2 سے پیچھے رہ گئے۔ بہرحال انہوں نے برطانیہ کھلاڑی کو 7 ۔ 5 سے شکست دے کر میچ دونوں جیت کر آخری چار میںجگہ بنا لی جہاں ان کا مقابلہ ابھرتے ہوئے ستارے 12 ویں سیڈ بلغاریہ کے گرگور دمتروو سے ہوگا ۔ بلغاریائی کھلاڑی کو کوارٹرفائنل میں 15 ویں سیڈ جرمنی کے ٹامیاس کے میچ چھوڑنے کی وجہ واک اوور ملا ہے ۔ایک اور ہائی پروفانل ایک میں دنیا کے دوسرے نمبر کے کھلاڑیوں سربیا کے نوواک جوکووچ نے تیسری بار روم ماسٹرز خطاب اور 19 ویں بار ماسٹرز سیریز ٹورنامنٹ جیتنے کی اپنی امیدوں کو برقراررکھا ۔ دوسری سیڈ جوکووچ نے پانچویں سیڈ اسپین کے ڈیوڈ فیرر کو تین سیٹ میں 7 ۔5۔ 4 ۔6۔ 6 ۔3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ۔ اگلے دور میں سربیا کی کھلاڑی کا آٹھویں سیڈ کینیڈا ہیملوس رااینی سے مقابلہ ہوگا ۔ رااینک نے فرانس کے جرمی چارڈ?یکو 6 ۔ 3۔ 5 ۔ 7۔ 6 ۔ 2 سے ہرا دیا تھا ۔