نئی دہلی، 19 مئی(یو این آء)سولہویں لوک سبھا کے نتائج میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہوئی ہے اور اسے اب تک کی بی جے پی کی سب سے بڑی کامیابی بتایا جارہا ہے، لیکن اگر ووٹوں کے تناسب کیلحاظ سے دیکھیں تو کسی بھی عام انتخابات میں حکمراں جماعت کو ملنے والے ووٹوں کے لحاظ سے اسے اب تک کے سب سے کم یعنی صرف31 فیصد ووٹ حاصل ہوئے ہیں۔آزادی کے بعد1952 میں ہوئے پہلے عام انتخابات میں جواہر لا ل نہرو کی قیادت والی کانگریس پارٹی کو 449 فیصد ووٹ اور 364 نشستیں حاصل ہوئی تھیں۔1957 میں ہوئے عام انتخابات میں کانگریس پارٹی کو 478 فیصد ووٹ اور 371 سیٹیں حاصل ہوئی تھیں۔1962 میں مسلسل تیسری مرتبہ کانگریس پارٹی کو واضح اکثریت حاصل ہوئی لیکن ووٹوں کے تناسب کے حساب سے اسے 447 فیصد ووٹ اور 361 سیٹیں حاصل ہوئیں۔پنڈت جواہر لال نہرو کے انتقال کے بعدان کی بیٹی اندرا گاندھی کی قیادت میں1967 میں ہوئے عام انتخابات میں کانگریس پارٹی کو محض 408 فیصد ووٹ اور 283 سیٹیں حاصل ہوئی تھیں۔لیکن 1971 میں ہوئے لوک سبھا کے وسط مدتی انتخابات کے دوران اندرا گاندھی کی مقبولیت زوروں پر تھی تو کانگریس پارٹی کو 437 فیصد ووٹ اور 352 سیٹیں حاصل ہوئیں۔1977 میں ایمرجنسی کے بعد ہوئے عام انتخابات میں جب کہ جنتا پارٹی کی لہر تھی او رملک میں کانگریس مخالف ماحول تھا، جنتا پارٹی کو 413 فیصد ووٹ اور 295 سیٹیں حاصل ہوئی تھیں۔