لکھنؤ(بیورو)شدید گرمی کے سبب شہر کی زیادہ تر وی آئی پی کالونیوں میں پانی کا پریشر کم ہو گیا جس کی وجہ سے گھروں میں لگے ٹلو واٹر پمپ کے کام نہ کرنے سے لوگوںکو پانی نہیں مل رہا ہے اور کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوںمیںکافی ناراضگی ہے۔
مسلسل گرمی میں ہورہے اضافے کے سبب لکھنؤ کے زیادہ تر علاقوںمیں پانی کا پریشر کم ہو گیا پانی کادباؤ کم ہونے سے گھروں میں لگے نلوں میں پانی نہیں آرہا ہے۔ پریشر کم ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوںنے ٹلو پمپ لگانا شروع کئے اس کے باوجود نلوں میں پانی نہیں پہنچ رہا ہے۔ پانی کا دباؤکم ہونے سے شہر کی اندرا نگر ، گومتی نگر، وکاس نگر، کلیان پور، جانکی پورم، علی گنج، راجہ جی پورم، آشیانہ سمیت دیگر وی آئی پی کالونیوںمیں پانی کادباؤ کم ہو گیا پانی کا دباؤ کم ہو
جانے سے گھروں میں لگے ٹلو پمپ کام نہیں کر رہے ہیں۔ کالونی میں رہنے والے جتندر سنگھ، سندر لال، دنیش گوسوامی، پنکج سنگھ، ونود دکشت، دیپک کمار، مینک شرما سمیت درجنوں لوگوں نے بتایا کہ پہلے سے ہی پانی کا پریشر کم تھا لیکن ٹلو پمپ چلنے سے صبح شام پانی گھروںمیں لگے نلوںمیں آجاتا تھا لیکن شدت کی گرمی کے سبب پانی کا دباؤ مزید کم ہو گیا جس سے ٹلو پمپ پانی نہیں کھینچ پا رہے ہیں اور علاقہ میں پانی کی قلت ہو گئی۔ لوگوں کو پانی کیلئے دور دراز لگے ہینڈ پمپوں کا سہارالینا پڑ رہا ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ پانی کی پریشانی کے بارے میں متعلقہ محکمہ کے افسران کو بھی واقف کرایاجا چکا ہے لیکن کوئی سنوائی نہیں ہو رہی ہے۔ صرف یقین دہانی کرا کر واپس کر دیاجاتا ہے۔
شدید گرمی سے حسین آباد کے شیوپوری علاقہ میں پانی کی زبردست ماراماری ہے۔ متعلقہ محکمہ کے افسران نے مقامی لوگوں کی پریشانی کو حل نہیں کیا۔ محلہ میں رہنے والے ایک کنبہ نے آس پاس کے درجنوں لوگوں کی پیاس بجھانے کی کوشش کی محلہ میں رہنے والے شاہد لوگوںکو صبح شام پانی دیتے ہیں۔ پانی دینے کیلئے انہوں نے سبمر سیبل پمپ لگایا اور اس سے مقامی لوگوں کو پانی دینے کا کام شروع کیاجس سے لوگوں کو راحت مل سکی۔