لکھنؤ(نامہ نگار)انسداد بدعنوانی ایکٹ کے خصوصی جج راجندر سنگھ نے بھائی اور بھتیجے کو چھوڑنے کے عوض میں ڈیڑھ لاکھ روپئے رشوت لینے کے الزام میں گرفتار نارکوٹکس انسپکٹر ایس کے ہگنڈ اور سب انسپکٹر شوبھت بشٹ کو پانچ-پانچ سال کی سخت قید کی سزا سنائی ہے اور ۹۰ہزار روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ مدعی کرتار سنگھ نے سی بی آئی سے شکایت کی تھی کہ نارکوٹکس محکمہ کے مذکورہ دونوں افسران نے اس کے بھائی سنگھ راج سنگھ کو فرضی طریقے سے نارکوٹنس معاملہ میںملزم بنا کر جیل بھیج دیا تھا اور اس کے بھتیجے کو بھی فرضی طریقے سے جیل بھیجنے کی بات کہہ رہے تھے۔