گریٹر نوئیڈا(بھاشا) اپنی جلی ہوئی کار میں مردہ ملے ایک آرٹی آئی کارکن کی بیوی سے عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے آج یہاں ملاقات کی۔
کیجریوال کے ساتھ پارٹی کے دیگر لیڈر منیش سسودیا اور سنجے سنگھ بھی موجود تھے۔ ۲؍مئی کو یہاں ایلڈیکو کراسنگ کے پاس ان کی کار میں چندرموہن شرما کی جلی ہوئی لاش ملی تھی۔ شرما کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ اس کا قتل کیا گیا ہے کیونکہ اسے آر ٹی آئی
کے ذریعہ مافیاؤں کے راز فاش کرنے کے لئے جان سے مارنے کی دھمکی بھی مل رہی تھی۔ عام آدمی پارٹی کے لیڈران نے چندر شرما کی اہلیہ سویتا شرما سے ملاقات کی۔کیجریوال نے کہا کہ اس معاملے میں کسی غیر جانبدار ایجنسی سے جانچ کرانے کے لئے عام آدمی پارٹی کے لیڈر وکیل پرشانت بھوشن سے بات کریں گے۔