نئی دہلی . بی جے پی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں نریندر مودی کو پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب کر لیا گیا . پارلیمنٹ کے مرکزی ہال میں ہوئی میٹنگ میں پارٹی کے سب سے بڑے لیڈر لال کرشن اڈوانی نے مودی کے نام کی تجویز پیش کی جس مرلی منوہر جوشی ، وینکیا نائیڈو ، نتن گڈکری ، سشما سوراج ، ارون جیٹلی ، کریا منڈا جیسے لیڈروں نے حمایت کی . اس کے بعد این ڈی اے ممبران پارلیمنٹ کی میٹنگ ہوئی جس میں مودی کو این ڈی اے کا بھی لیڈر منتخب کر لیا گیا .
اس موقع پر پنجاب کے وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل ، شیو سینا لیڈر اودھو ٹھاکرے ،تیلگو دیشم پارٹی کے لیڈر چندربابو نائیڈو، ایل جے پی لیڈر رام ولاس پاسوان، لوک سبھا کے سابق اسپیکر پی اے سنگما اور لگالینڈ کا وزیر اعلی نیفیوریوموجود تھے۔اس سے قبل نریندر مودی کو اتفاق رائے سے بی جے پی کے پارلیمانی پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا۔ پارٹی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی نے انہیں لیڈر بنائے جانے کی تجویز پیش کی ۔مرلی منوہر جوشی ، ارون جیٹلی ، سشما سوراج و دیگر س
ینئر لیڈر نے اڈوانی کی تجویز کی تائید کی۔ اس کے ساتھ ہی نریندر مودی کے ملک کا وزیر اعظم بننے کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔دوپہر بعد ساڑھے تین بجے نریندر مودی صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی سے رسمی ملاقات کریں گے۔ اس سے قبل 29 جماعتوں پر مبنی این ڈی اے میں شامل پارٹیوں کا ایک 15 رکنی وفد صدر سے ملاقات کرے گا اور این ڈی اے کی قیادت میں نریندر مودی کو وزیر اعظم اور مرکز میں حکومت بنانے کا دعوی پیش کرے گا۔