احمدآباد۔راجستھان رائلس کے مینٹر راہل دراوڑ نے کہا کہ ان کی ٹیم کو’انڈرڈاگ ‘کہلانے میں کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن ان کی جدوجہد نے انہیں مضبوط ٹیم بنا دیا ہے۔ گزشتہ سیشن میں ٹیم کو پلے آف تک لے جانے والے دراوڑ نے کہا کہ ان کی ٹیم کا زور ہر کھلاڑی کو وا
ضح ذمہ داری دینے اور میدان پر حکمت عملی پر عمل میں رہا ہے۔انہوں نے کہااگر آپ کاغذوں پر ہماری ٹیم کو دیکھیں تو آپ ہمیں انڈرڈاگ کہیں گے کیونکہ ہمارے پاس ستارے نہیں ہے۔ لیکن ہمیں اس سے کوئی پریشانی نہیں ہے۔ ہم اس کی پرواہ نہیں کرتے۔ہمیں پتہ ہے کہ ہر ٹیم اچھی ہے اور ہمیں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ہم اس سے آگے کی نہیں سوچتے۔ انہوں نے کہاہمارے پاس کئی اچھے کھلاڑی ہیں۔ ہم کچھ ستاروں پر انحصار نہیں ہیں۔ ہمارے خلاف کھیلنے والوں کو پتہ ہے کہ ہم جدوجہدسے کھیلیں گے۔ ہم بھلے ہی ہر میچ نہیں جیت سکیں لیکن ہمیشہ جدوجہد کریں گے اور سخت چیلنج دیں گے۔ہم اپنے کھلاڑیوںسے بہترین کارکردگی کرائیں گے۔ٹیم کے مینٹر کے طور پر اپنے کردار کے بارے میں دراوڑ نے کہا اب دباؤ کم ہے کیونکہ میں ٹیم کا کپتان نہیں ہوں۔ یہ حکمت عملی اور منصوبہ بندی کی بات ہے۔ میں پیبڑے اسٹارز مونٹی دیسا کے ساتھ کام کر رہا ہوں تاکہ کھلاڑیوں کو اچھا ماحول مل سکے۔ انہوں نے آئی پی ایل کی ویب سائٹ سے کہا آخر میں مظاہرہ ان کا کام ہے۔ہمارا کام اچھا ماحول بنانا ہے تاکہ وہ اپنا بہترین کھیل دے سکیں۔ہم ان کے لئے حکمت عملی بناتے ہیں۔ دراوڑ نے کہا کہ ٹی 20 کرکٹ میں کھلاڑیوں کو اپنا کردار کے بارے میں واضح معلومات اور حکمت عملی پر عمل ضروری ہے۔انہوں نے کہا کردار اہم ہیں۔ ہم ہر سیشن کی ابتدا میںکھلاڑیوں کے ساتھ بیٹھتے ہیں اور انہیں بتاتے ہیں کہ وہ اس ٹیم میں کیوں ہیں اور ان کا کردار کیا ہوگا۔ کچھ حد تک کمزوری ضرور ہے لیکن ہم انہیں بتاتے ہیں کہ وہ کس ترتیب میں بلے بازی اور گیند بازی کریں گے۔دراوڑ نے اگرچہ کہا کہ وہ عین وقت پر ہدایات دینے میں اعتماد نہیں کرتے۔ انہوں نے کہااگر آپ عین موقع پر کچھ بتانے کی کوشش کریں گے تو وہ تذبذب میں پھنس سکتے ہیں۔ایسے میں چپ رہنا اور انہیں آزادی دینے کی ضرورت ہے۔