ہاپوڑ (نامہ نگار)ضلع کے تھانہ حافظ پور حلقہ کے گاؤں نان میں پیر کو نامعلوم افراد کسان کو گولی مارکر فرار ہوگئے۔ منگل کی صبح اس کی لاش گاؤں کے باہر پڑی ملی۔جس کو دیکھنے کے لئے گاؤں والوں کا مجمع اکٹھا ہوگیا۔اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے لاش کی شناخت کراکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ مہلوک کے بھائی نے نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ میں تحریر دی۔موصولہ اطلاع کے مطابق تھانہ حافظ پور علاقہ کے گاؤں نان کے رہنے والے ۵۵سالہ مول چند اپنے بچوں کے ساتھ رہتاتھا۔کھیتی کرکے اپنے کنبہ کی پرورش کرتاتھا۔ منگل کو ساڑھے دس بجے رات میں موبائل پر کسی کا فون آیا اور وہ گھر سے باہر چلاگیا۔کافی دیر تک اس کے واپس نہ آنے کی وجہ سے گھروالوں کو تشویش ہوئی۔ منگل کی صبح گاؤں کے والوں کے ساتھ اس کی تلاش کی گئی تبھی یہ اطلاع ملی گاؤں کے باہر اس کی لاش پڑی ہے۔