کانپور (نامہ نگار)عام آدمی پارٹی کے کارکنان نے پھول باغ گاندھی جی کے مجسمہ پر دھرنا دیکر کانپور کے پارلیمانی امیدوار محمود رحمانی نے ہندوستان اخبارمیں دیئے گئے بیان کی مخالف میں کہ تنظیم کے لوگ پچاس پچاس ہزار کے فرضی بل ادا کرتے ہیں کہا کہ انہیں جو ووٹ ملے ہیں وہ اپنی محنت اور سماجی خدمت کے سبب ملے ہیںِ۔انہوں نے کہا کہ پہلے الزام ثابت کیا جائے پھر اس کی شکایت پارٹی کے عہدیداران سے کی جائے۔میڈیا کے ذریعہ پوری تنظیم کو لٹیرا کہنا مناسب نہیں ہے۔