پشاور۔ 2 نومبر : پاکستانی طالبان کے ایک لڑانے کے آج بتایا ہے کہ حکیم اللہ محسود کی گاڑی پر امریکی ڈرون حملے کے بعد ان کی لاش مسخ ہوچکی ہے مگر قابل شناخت ہے۔ ان کی موت کے بعد کسی عینی شاہد کا یہ پہلا بیان ہے۔
سیکورٹی افسران کا کہنا ہے کہ محسود اور تین دیگر افراد جمعہ کو طالبان کے گڑھ میران شاہ میں مارے گئے ہیں۔
محسود کے سر پر 50 لاکھ ڈالر انعام تھا۔ پہلے بھی کئی بار ان کے ڈرون حملے میں مارے جانے کی خبریں آئی تھیں۔ انہوں نے 2009 میں دو سابقہ لیڈروں کے ڈرون حملے میں جاں بحق ہونے کے بعد پاکستانی طالبان کی کمان سنبھال لی تھی۔
طالبان کے کمانڈروں کا کہنا ہے کہ محسود کی تدفین آج ہوگی او رکمانڈر ان کی جگہ کسی اور کو رہنما مقرر کرنے پر تبادلہ خیال کررہے ہیں۔