لکھنؤ۔(نامہ نگار)جنتادل یو کے سینئر رہنما اب بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے ذریعے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے اور وزیراعلیٰ کے عہدے پر دلت رہنما جیتن رام مانجھی کو مامور کئے
جانے پر پارٹی کے ریاستی صدر سریش نرنجن بھیا نے زبردست اقبال کیا۔
انہوں نے کہا کہ شرد یادو اور نتیش کمار نے آج کے دور کی سیاست میں ایک مثال قائم کی ہے۔
کیوں کہ آج کے رہنما اپنے مفاد کیلئے اپنے لئے اپنے رشتہ داروں کیلئے اپنی ذات کیلئے اور سرمایہ داروں کو آگے بڑھانے میں لگے ہوئے ہیں اس دور میں پارٹی نے اپنے ایک عام کارکن اور دلت رہنما کو وزیراعلیٰ بناکر اہم کارنامہ انجام دیا ہے۔
جس سے بہار میں مخالفین اور مفاد کی سیاست کرنے والوں کا منھ بند ہوگیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جیتن رام مانجھی بہار کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے نتیش کمار کے ادھورے کاموں کو پورا کریں گے۔ انہوں نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک خواہشات بھی پیش کیں۔