لکھنؤ۔(بیورو)۔ بی ایڈ داخلہ امتحان میں ریاست میں تقریباً ساڑھے چار لاکھ امیدوار شامل ہوئے۔ داخلہ امتحان گیارہ یونیورسٹیوںمیں منعقد کرایا گیا۔ اس کیلئے ہر ضلع میں حفاظت کے ساتھ ساتھ ٹریفک کا بھی پختہ بندوبست کرایا گیا تھا۔ راجدھانی میں ۱۱۹۸۰؍امیدواروں نے داخلہ امتحان دیا اس کیلئے شہر میں چوبیس مراکز قائم کئے گئے تھے۔ریاست میں منگل کو بی ایڈ کا مشترکہ داخلہ امتحان اختتام پذیر ہو گیا۔ اس بار ریاست کے چھبیس ہیڈکوارٹروں میں ۴۵۸؍ امتحان مراکز قائم کئے گئے تھے اور پوری ریاست میں ساڑھے چار لاکھ امیدوار شامل ہوئے۔ اس بار بی ایڈ داخلہ امتحان جھانسی کی بندیل کھنڈ یونیورسٹی نے منعقد کرائے۔ ریاست کی گیارہ یونیور
سٹیوں میں امتحان منعقد کرایا گیا۔ صرف جھانسی میں ہی بی ایڈ کیلئے ۱۵مرکز بنائے گئے تھے۔
راجدھانی میں اس کیلئے چوبیس سینٹر بنائے گئے تھے۔ امتحان دو شفٹوں میں صبح ۸ سے ۱۱ بجے اور ایک سے چار بجے کے درمیان منعقد ہوا۔ امتحان کیلئے ۴۸ مشاہد اور ۲۴ مرکزی نمائندے تعینات کئے گئے۔ جونپور کے ٹی ڈی کالج میں بی ایڈ داخلہ امتحان کے دوران ایک کاپی کم ملی۔ کسی ایک امیدوار کے کاپی جمع نہ کرنے کے سبب ایسا ہوا۔ کاپی کے نہ ملنے پر ایف آئی آر درج کرائی گئی۔ اے پی سین میموریل گرلس کالج، چارباغ سی ڈی گرلس ڈگری کالج، نویوگ کنیا ڈگری کالج ، راما دھین سنگھ گرلس ڈگری کالج و دیگر کالجوں میںامیدواروں نے داخلہ امتحان دیا۔