واشنگٹن۔ 2 نومبر : امریکہ اور عراق آج اس بات پر متفق ہوگئے ہیں کہ عراقی فورسز کو عراق کے دور افتادہ علاقوں میں القاعدہ گروپوں سے لڑنے کے لئے مزید ساز و سامان کی فوری ضرورت ہے۔
دونوں ملکوں نے امریکی صدر براک اوباما اور عراقی ویراعظم نوری المالکی کے درمیان میٹنگ کے بعد جاری کئے گئے مشترکہ بیان میں یہ بات کہی ہے۔
عراقی وفد نے امریکہ کے ساتھ طویلی مدتی ادارہ جاتی تعلقات کو مضبوط کرنے کے لئے امریکی ساز و سامان خریدنے کی خواہش ظاہر کی ہے اور یہ وعدہ بھی کیا کہ اس اسلحہ اور ساز و سامان کے استعمال میں امریکہ کے قوانین اور ضابطوں پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔